حیدرآباد، 30؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )آئی ایس کے ساتھ ملوث ہونے والے ایک گروپ سے منسلک ہونے کے شک اور بم حملے کی سازش رچنے کے الزام میں این آئی اے کی طرف سے شہرحیدرآباد سے گرفتار کئے گئے پانچوں افراد کو آج ایک مقامی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ بتایا گیا تھا کہ این آئی اے نے یہاں پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تفتیش کرنے کے بعد ایک تکنیک کارسمیت6 دیگر نوجوانوں کو کل گرفتار کیا تھا۔ایجنسی نے حیدرآباد پولیس کی مدد سے شہر میں 10مقامات پربڑے پیمانے پر تفتیش کرنے کے بعد کل محمد ابراہیم یزدان عرف اببو، حبیب محمد عرف سر، محمد الیاس یزدانی، عبداللہ بن احمد الامودی اور مظفر حسین رضوان کو گرفتار کیا بعد میں کل رات جاری بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پایا گیا کہ یہ گروہ دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے کے لئے آئی ای ڈی تیار کر رہا تھا اور اس کے لئے گروہ کو ایک آن لائن ہینڈلر سے ہدایات دی جا رہی تھی۔ایسا شبہ ہے کہ ہینڈلر عراق یا شام میں تھا۔ایجنسی نے کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہے۔ایجنسی نے کہا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کو این آئی اے کی خصوصی عدالت(حیدرآباد )کے سامنے پیش کیا جائے گا اور این آئی اے ان لوگوں سے مزید پوچھ گچھ کے لئے اپنیپولیس حراست میں دینے کا مطالبہ کرے گی۔ این آئی اے نے اپنے دعوے کے مطابق پختہ معلومات کی بنیاد پر پہلے ایک مقدمہ درج کیا تھا کہ حیدرآباد کے کچھ نوجوان اور ان کے ساتھی ملک کے مختلف مقامات میں مذہبی مقامات، حساس سرکاری عمارتوں سمیت عوامی مقامات پر دہشت گردانہ حملے کرنے کے لئے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد جمع کرکے حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنے کی سازش رچ رہے ہیں۔چھاپہ ماری کے دوران ہتھیار، بارود، دھماکہ خیز مواد بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکل، ڈیجیٹل مواد اور 15لاکھ روپے برآمد کرنے کے دعویٰ کئے گئے۔این آئی اے نے کہا تھا کہ ایسا شبہ ہے کہ یہ کیمیکل یوریا(امونیم نائٹریٹ پاؤڈر اور ان کا چینی کے ساتھ مرکب ہے) اس کے علاوہ مہلک دھماکہ خیز مواد بنانے میں استعمال ہونے والے منرل ایسڈ،ایسی ٹون، ہائیڈروجن پرکساڈ سے بھری بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ایجنسی نے کہا کہ اس نے گولہ بارود کے ساتھ دو سینٹی میٹر-ٹومیٹک پستول، دوربین سے لیس ایک ایئر گن، گولی چلانے کے پریکٹس کرنے والے ٹارگٹ بورڈ کے علاوہ چھ لیپ ٹاپ، تقریبا 40موبائل فون، 32سم کارڈ اور بڑی تعداد میں ہارڈ ڈسک، میموری کارڈ،پین ڈرائیو، ڈیجیٹل ٹیب وغیرہ برآمد کئے۔این آئی اے نے سرچ مہم کے بارے میں اوربڑے پیمانے پر تفتیش کے دوران برآمد چیزوں کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لئے نوٹس دے کر کل 11لوگوں کو طلب کیا تھا۔این آئی اے نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران ہوئے انکشافات اور تلاش کے وقت ملے ثبوتوں کی بنیاد پر پانچ لوگ سازش میں ملوث ہونے کے سبب گرفتار کیا گیا۔